خوف کے لمحات: رن وے کو چُھوتے ہی طیارے نے پھر اُڑان بھر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں اپنی نوعیت کے ایک نادر اور انوکھے واقعے میں ایک مسافر طیارے نے تبوک کے شہزادہ سلطان ہوائی اڈے کے رن وے پر اترنے کے دوران پھر سے اڑان بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے سے آنے والی پرواز تبوک کے ہوائی اڈے پر اترنے کے لیے رن وے پر پہنچی تو کپتان نے طیارے کے پہیوں کے رن کو چھوتے ہی اسے دوبارہ سے فضا میں بلند کر دیا۔ اس عمل کا سبب ہوائی اڈے پر چلنے والی انتہائی تُند و تیز ہوا تھی۔ ایسے موقع پر طیارے کی لینڈنگ پوری قوت کے ساتھ ہونا چاہیے تا کہ ہوا سے طیارے کے توازن میں خلل نہ آئے۔

ماہرین کے مطابق رن وے پر اترنے سے چند لمحے قبل طیارے کو دوبارہ سے فضا میں بلند کرنا بڑا خطرناک عمل ہے اس لیے کہ مذکورہ عمل کے دوران طیارے کے انجنوں کو دوبارہ سے پوری طاقت کے ساتھ چلانا پڑتا ہے تا کہ ہوا کو دھکیلا جا سکے۔ اس موقع پر طیارے کو انتہائی تیز رفتاری سے چلانا پڑتا ہے یہاں تک کہ وہ بتدریج فضا میں بلند ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں