مغربی موصل میں داعش پسپائی اختیار کر رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل معن السعدی نے پیر کے روز بتایا ہے کہ " ہماری فورسز نے موصل کے مغربی حصے میں 'صناعہ وادی عکاب' کے علاقے کو آزاد کرانے کے لیے پیش قدمی کی ہے"۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے السعدی نے باور کرایا کہ انسداد دہشت گردی کی فورس نے مذکورہ علاقے کا گھیراؤ کر کے اس پر دھاوا بول دیا۔

السعدی کے مطابق ان کی فورس اس علاقے کے اطراف داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے ساتھ گھمسان کے معرکوں میں مصروف ہے اور تنظیم کے عناصر عراقی فورس کی تابڑ توڑ ضربوں کے سامنے جمے نہیں رہ سکیں گے۔

دوسری جانب عراقی انسداد دہشت گردی کے ادارے کے کیپٹن احمد الحسنی کے مطابق "داعش تنظیم کے ارکان کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔ اس لیے کہ ان کے سامنے دو آپشن ہیں.. یا تو وہ موت تک لڑائی جاری رکھیں اور یا پھر راہ فرار اختیار کریں جب کہ وہ کسی بھی سمت کا رخ نہیں کر سکتے۔ وہ محصور ہوچکے ہیں اور ان کے زیادہ تر جنگجو مارے جا چکے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں