صنعاء : حوثی کمانڈر کی ہلاکت.. الزام معزول صدر صالح کے سر
یمنی دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے حوثی کمانڈر ابو یوسف حطبہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔ ابو یوسف حوثی رہ نما احمد صلاح حطبہ کا بیٹا ہے۔
سرکاری فوج کی ترجمان ویب سائٹ "ستمبر نیٹ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابو یوسف کی ہلاکت کے پیچھے معزول صدر علی عبداللہ صالح کا ہاتھ ہے۔ ابو یوسف صنعاء صوبے کی جنوبی پٹی کا نگراں تھا۔
دوسری جانب یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے اس امر میں شکوک کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کا آئندہ دورہ امن مذاکرات کو پھر سے زندہ کرنے میں کسی قسم کی پیش قدمی کو یقینی بنا سکے گا۔
لندن سے جاری ہونے والے عربی روزنامے "الحیات" کو دیے گئے بیان میں المخلافی کا کہنا تھا کہ باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی کوششوں کا مثبت جواب نہ دیے جانے کے سبب ولد الشیخ کے دورے کے مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔
المخلافی نے اس موقف کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا کہ آئندہ کوئی بھی مشاورت تسلیم شدہ حوالوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
-
یمن : حوثی باغی مزید بچوں کو لڑائی میں جھونک رہے ہیں
جنگجوؤں کی تعداد میں سنگین کمی سے نمٹنے کے لیے یمن میں حوثی اور معزول صدر علی صالح ...
مشرق وسطی -
سعودی فورسز کی یمن میں حوثی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر بمباری
سعودی فورسز نے یمن کے علاقے حرض میں سوموار کے روز وقفے وقفے سے حوثی شیعہ ملیشیا کے ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی اور علی صالح کے پیروکار کھل کر آمنے سامنے آگئے
صنعا میں خود ساختہ حکومت کی وزارتوں پر حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں میں نیا ...
بين الاقوامى