ایرانی میسی کے بعد، تہران میں کرسٹیانو رونالڈو بھی نمودار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بارسلونا فٹ بال کلب کے ستارے لیونل میسی کی شباہت رکھنے والے نوجوان کی جانب سے ہلچل مچا دینے کے بعد اب ایک نئی شباہت نمودار ہوئی ہے مگر اس مرتبہ وہ ریال میڈرڈ کلب کے ستارے کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہے.. دونوں شباہتوں کے درمیان مشترکہ بات یہ ہے کہ دونوں کا تعلق ایران سے ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل ایک ایرانی نوجوان کی تصاویر گردش میں آئیں جو پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے انتہائی مشابہت رکھتا ہے۔ بالخصوص اپنے چہرے کے نقوش ، بال اور آنکھوں کے حوالے سے۔

ایران میں گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران عالمی ذرائع ابلاغ نے ایک پولنگ اسٹیشن میں موجود 22 سالہ ایرانی نوجوان رضا علی رضا لو کی تصویر نشر کی جو اپنی شکل و صورت میں رونالڈو سے بہت زیادہ ملتا ہے۔

اس حد درجہ مشابہت کی وجہ سے ایرانی شہریوں نے بڑھ چڑھ کر مذکورہ نوجوان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔ اسی طرح کا منظر نامہ اس سے قبل "ایرانی میسی" کے نام سے معروف نوجوان رضا پرستش کے ساتھ سامنے آ چکا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق "ایرانی رونالڈو" کا کہنا ہے کہ وہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں تاہم اُن کا قد رونالڈو سے کم ہے.. اس کے باوجود صرف تہران میں ہی ایرانی رونالڈو کے تقریبا 30 ہزار پرستار ہیں۔

ایرانی نوجوان رضا لو کے مطابق اُسے ایرانی کمپنیوں کی جانب سے ایڈورٹائزنگ کے شعبے اور اسی طرح فوٹو سیشن کے میدان میں پیش کشیں موصول ہوئی ہیں۔ ان پیش کشوں کی وجہ سے رونالڈو سے انتہائی مشابہت رکھنے والا یہ نوجوان اشتہارات کے معاملات کو دیکھنے کے واسطے ایک مینجر رکھنے پر مجبور ہو گیا جب کہ کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے قانونی امور کی نگرانی کے لیے ایک وکیل کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں