یمن : سوفٹیل ٹیلے پر بم باری ، درجنوں باغی ہلاک
یمن کے شہر تعز کے مشرقی علاقوں کے سامنے پھیلا ہوا "سوفٹیل ٹیلہ" شہر کے خوب صورت ترین بلند مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم دو برس قبل باغیوں ملیشیاؤں نے قبضے کے بعد اس کو عسکری بیرک میں تبدیل کر ڈالا جس کے بعد یہ تعز کے شہریوں کے لیے تشویش کا ذریعہ بن گیا۔
گزشتہ عرصے کے دوران ٹیلے کی چوٹی پر موجود ملیشیاؤں کے بھاری ہتھیاروں جن میں ٹینک بھی شامل ہیں.. ان کے ذریعے عسکری تنصیبات کے بجائے تعز شہر کے وسطی رہائشی علاقوں کو ہی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔
اتحادی طیاروں کی جانب سے شہر کے مشرقی حصوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا جس میں معروف "سوفٹیل ہوٹل" بھی شامل ہے جس کا افتتاح 2002ء میں کیا گیا تھا۔ اتحادی لڑاکا طیاوں کے شدید حملوں میں باغیوں کی عسکری گاڑیاں اور ساز و سامان تباہ کر دیا گیا۔
یمنی فوج کے ذریعے نے مزید بتایا کہ مذکورہ حملوں میں باغی ملیشیاؤں کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے جو ہوٹل سوفٹیل میں اکٹھا تھے۔
تعز کی آبادی اس ٹیلے پر سے بھیجے جانے والے موت کے راکٹوں کا سلسلہ ختم ہونے کی منتظر ہے جس نے ان کا امن اور سکون برباد کر رکھا ہے۔
-
یمن: تعز کے مشرق میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بھرپور اتحادی حملے
یمن میں ہفتے کی صبح تعز کے نواحی علاقوں میں باغی ملیشیاؤں کے خلاف سرکاری فوج ...
مشرق وسطی -
یمن : ملیشیاؤں کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت 1500 افراد اغوا
یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
یمن : تعز کے جنوب میں ملیشیاؤں کے خلاف وسیع عسکری آپریشن
یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ تعز صوبے کے جنوب میں حوثی اور معزول ...
مشرق وسطی