بائیکاٹ کے چند روز میں ہی قطری سیاحت تباہی کے دھانے پر
تین خلیجی ملکوں اور مصر کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد دوحہ کو غیر معمولی سیاسی تنہائی اور نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دیگر شعبوں کی طرح قطر کی سیاحت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطری حکومت کے سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قطرآنے والے نصف سیاحوں کا تعلق خلیجی ریاستوں سے ہے۔ بائیکاٹ تحریک کے بعد خلیجی ممالک سے سیاحوں کی آمد ورفت مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اجمالی طور پر گذشتہ برس دوحہ کی سیر کوآنے والے خلیجی سیاحوں میں ایک تہائی سیاحوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قطر کو سیاحت کے میدان میں اپنے گاہکوں کی کس قدر کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی طرف سے قطر آمد کا سلسلہ مکمل طور پر ٹھپ ہے۔
سرکاری بیانات کے مطابق گذشتہ برس مجموعی طور پر 2.91 ملین سیاح قطر آئے۔ ان میں 1.4 فی صد کا تعلق خلیجی ملکوں سے تھا جو کہ کل سیاحوں کا قریبا نصف ہے۔ سال 2016ء میں اس سے پچھلے سال کی نسبت سیاحوں کی آمد میں 8.5 فی صد اضافہ بھی ہوا۔
گذشتہ برس کے نو ماہ کے دوران 7 لاکھ 40 ہزار سعودی باشندے سیاحت کے لیے قطر آئے، جب کہ پورے سال میں 9 لاکھ سعودیوں نے دوحہ کی سیر کی۔
قطر سیر وسیاحت کے لئے آنے والے یورپی باشندوں میں کافی پیچھے ہے۔ گذشتہ برس یورپ سے 14.4 فی صد زائرین قطری اور دیگر فضائی کمپنیوں کے ذریعے دوحہ آئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چند خلیجی ملکوں کے بائیکاٹ کے نتیجے میں قطری سیاحت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور سیاحوں کی آمد قریبا پچاس فی صد کم ہو گئی ہے۔ اگر سفارتی بحران برقرار رہتا ہے تو اگلے چند دنوں میں قطری سیاحت میں 70 سے 80 فی صد کمی آ سکتی ہے۔
-
بائیکاٹ سے قطر اپنی 82 فیصد خلیجی درآمدات سے محروم ہو جائے گا
قطر اپنی تجارت اور درآمدات میں خلیج کے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور امارات پر ...
مشرق وسطی -
پاکستان :قطر میں 20 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا امکان مسترد
دفتر خارجہ نے پاکستانی فوجی خلیجی ریاست میں بھیجنے سے متعلق رپورٹس کو من گھڑت ...
پاكستان -
دہشت گردی سے متعلق ٹرمپ کا قطر سے مطالبہ.. سعودی اماراتی خیر مقدم
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کا خیر ...
مشرق وسطی -
لیبیا میں قطر کے جرائم، دستاویزات اور ثبوت
لیبیا کی فوجی قیادت نے صوتیات ، تصاویر اور وڈیوز پر مشتمل ثبوت اور دستاویزات ...
مشرق وسطی -
دستاویز : قطر 1800 شدت پسند جنگجوؤں کو عراق بھیجنے میں ملوث
لیبیا میں قطر کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک خط کے ذریعے انکشاف ہوا کہ قطر نے ...
مشرق وسطی -
قطر امیرِ کویت کی مصالحانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ
قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مذاکرات کا ...
بين الاقوامى