روس نے البغدادی کے مبینہ ٹھکانے کی تصویر جاری کردی
روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنائے گئے اس مقام کی فضائی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے وہاں پر داعش کے سربراہ ابو بکر البغداد موجود تھا اور وہ اپنے 30 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ 28 مئی کو شام کے شہر الرقہ میں داعش کے ایک مبینہ ٹھکانے پرکیے گئے فضائی حملے اور اس میں البغدادی کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کررہا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی کے آخر میں ایک فضائی حملے میں الرقہ میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعشی سربراہ کے ٹھکانے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مقربین کےساتھ ایک میٹنگ کررہے تھے۔ اس حملے میں البغدادی اور اس کے تیس ساتھی جنگجوؤں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرقہ کے جنوبی علاقے میں داعش کے ایک مبینہ ٹھکانے پر’سو۔35‘ اور ’سو34’ بمبار طیاروں کی مدد سے 28 مئی کو رات ایک بج کر 35 سے 45 منٹ کے درمیان بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں داعشی سربراہ اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی سے قبل روس نے امریکی حکام کو اس بارے میں مطلع کردیا تھا۔
روسی فضائی حملے سے متعلق آنے والی دیگر اطلاعات میں بھی بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں داعش کے 30 فیلڈ کمانڈر اور ان کے 300 محافظ جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مقتولین میں الرقہ میں داعش کے وزیر دفاع ابو الحاج المصری،الرقہ اور السخنہ کے درمیانی علاقے کے گورنر ابراہیم النایف الحاج اور داعش کےانٹیلی جنس چیف سلیمان الشواخ بھی شامل ہیں۔
-
داعش کی آڑ میں اہل سنت کے خلاف ایران کی نئی جنگ
ایران میں سات جون کو ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ...
بين الاقوامى -
قطری بحران سے داعش کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی: امریکا
امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قطر اور دوسرے خلیجی ...
بين الاقوامى -
سنگاپور میں داعش سے تعلق کے شبے میں خاتون گرفتار
سنگاپو پولیس نے ملک میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے تعلق کے شبے میں ایک ...
بين الاقوامى