امارات: انٹرنیٹ کے دیوانوں کے لیے عید الفطر تک کے لیے تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی حکومت ریاست میں رہنے والے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے جدید ترین خدمات اور سہولیات پیش کرنے کے حوالے سے ہر دم کوشاں رہتی ہے۔ اسی سلسلے میں عید الفطر کے موقع پر بھی ایک "نئی حیران کن" خوش خبری سامنے آئی ہے۔

دنیا بھر میں 20 جون کو وائی فائی کے عالمی دن کی مناسبت سے "WiFi UAE" سروس نے منگل سے آئندہ 7 روز تک کے لیے پورے امارات میں 400 سے زیادہ مقامات پر تیز ترین "مفت" وائی فائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سروس کے مطابق 27 جون کو عید الفطر تک اس پورے ہفتے کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار میں دس گنا اضافہ کر دیا جائے گا.. اس اقدام کا مقصد امارات میں رہنے والوں کے لیے مسرت فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کئی اہم مقامات پر وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام میٹرو اور ٹرام دبئی اور دبئی ڈاؤن ٹاؤن کے علاوہ امارات میں خریداری کے کئی بڑے مراکز شامل ہیں۔ تجارتی یا ذاتی مقاصد کے لیے وائی فائی استعمال کرنے والے تمام افراد @WiFi UAE نیٹ ورک کے ذریعے اس بہترین سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں