جامع مسجد النوری کی شہادت داعش کا اعتراف شکست ہے: العبادی
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعشی خلافت کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت دہشت گرد گروپ داعش کا اعتراف شکست ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے داعش کی جانب سے جامع مسجد النوری کو بم دھماکے میں شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے داعش کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے موصل کی تاریخی جامع مسجد کو دھماکے سے شہید کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں العبادی نے کہا کہ تاریخی مسجد اور اس کے مینار کو دھماکے سے شہید کرنا داعش کا شکست کا اعلان ہے۔
قبل ازیں عراقی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ داعش نے مغربی موصل میں واقع تاریخی جامع مسجد النوری کو بارود کا دھماکا کیا جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر شہید ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ جامع مسجد النوری کو داعشی خلافت کی مذہبی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ تین سال قبل داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی نے اسی مسجد سے عراق اور شام کے علاقوں پر مشتمل دولت اسلامیہ کی خلافت کا اعلان کیا تھا۔
-
موصل: مسجد النوری کی ناکا بندی ، داعش آخری معرکے کے لیے تیار
عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے جنگجوؤں نے مسجد النوری کی جانب ...
مشرق وسطی -
موصل : البغدادی کی مسجد عراقی فورسز کی پہنچ میں
عراق کی وفاقی پولیس کے کمانڈر میجر جنرل شاكر جودت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
داعش نے موصل میں تاریخی جامع مسجد دھماکے سے اڑا دی
شام اور عراق میں انسانیت سوز مظالم میں ملوث دہشت گرد تنظیم دولت ...
مشرق وسطی