قطر نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات کا جواب کویت کو پہنچا دیا
قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سوموار کے روز کویت پہنچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق انھوں نے عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست کے ردعمل میں اپنے ملک کا جواب کویت کے حوالے کردیا ہے۔
سعودی عرب ،بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کویت کی درخواست پر قطر کو تیرہ مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کردی تھی۔ان ممالک نے قطر سے دہشت گردوں سے ناتا توڑنے،ان کی مالی معاونت ختم کرنے، الجزیرہ نیوز چینل کو بند کرنے اور اپنے ہاں ترک فوج کے اڈے کے قیام کا منصوبہ ختم کرنے سمیت مختلف مطالبات کیے ہیں۔
ان چاروں ممالک نے پانچ جون کو قطر سے سفارتی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے اور اس پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عاید کیا تھا جبکہ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔