کویتی شہری اور اس کا بیٹا صحراء میں پیاس سے دم توڑ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراء میں پیاس سے دم توڑ جانے والے کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی لاشیں مل گئی ہیں۔ مملکت میں "عون" سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ہفتے کے روز بتایا کہ کویتی شہری کی گاڑی گہری ریت میں پھنس گئی تھی جس کے بعد شدید گرمی کے نتیجے میں باپ اور بیٹا اپنی جان گنوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کویتی شہری فرج آل دراج اور اس کا 9 سالہ بیٹا سالم ٹویوٹا جیپ میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے اور کویت کے درمیان ہائی وے پر سفر میں تھے۔ اس دوران سعودی عرب کے ضلعے حفر الباطن کے گاؤں القلیب کے نزدیک وہ راستہ بھٹک گئے اور ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی نماز جنازہ آج منگل کے روز ادا کی جائے گی جب کہ تعزیت کی مجلس کویت کے علاقے الظہر میں منعقد ہو گی۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں