سرحد پر سعودی فوج کی کارروائی ، 15 حوثی باغی ہلاک
سعودی عرب کی فوج نے ہفتے کے روز مملکت کی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے ارکان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق حوثی ملیشیا کے جنگجو مملکت کے صوبے عسیر کے مقابل سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں داخل ہو گئےاور سعودی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کا مقصد اولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو پسپا کر ڈالا۔ اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جب کہ دیگر عناصر فرار ہو گئے۔
ادھر ہفتے کی ہی رات جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی یمنی باغی ملیشیاؤں کی جانب سے سعودی ضلعے کی سمت راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی۔ علاوہ ازیں سعودی فوج کے توپ خانوں نے یمن کے علاقے حرض میں حوثی ملیشیا کے عناصر کے ایک مجمع کو گولہ باری کا نشانہ بنایا، یہ لوگ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد کو پار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
-
نجران کے سامنے سعودی فوج کے ہاتھوں حوثیوں کا حملہ پسپا
"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق سعودی افواج نے منگل کی صبح نجران کے ...
مشرق وسطی -
سعودی فوج نے نجران کے قریب حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا
سعودی افواج نے جمعے کی شام نجران کے سامنے واقع علاقے میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں کےاہم کمانڈر کی لاش سعودی فوج کے قبضے میں
باغیوں کا کرنل یحییٰ الطیر کو دفن کرنے کا دعویٰ غلط ثابت
بين الاقوامى