القطیف سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ، ایک سپاہی شہید، 6 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی حکام کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کو علی الصباح القطیف شہر میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے المسورۃ کالونی میں معمول کے گشت میں مصروف اہلکاروں پردستی بم سے دہشت گرادنہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سارجنٹ مہدی بن سعید بن ظافر الیامی جام شہادت نوش کر گیا۔

اس حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس مجرمانہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں