.

قطر کو لیبیا میں دہشت گردی کی سپورٹ ختم کرنا ہو گی : امریکی ماہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ادارے Foundation for Defense of Democracies کے نائب سربراہ جوناتھن اسکینزر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں قطر کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکے جانے کی ضرورت ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق معروف جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں جوناتھن نے خیال ظاہر کیا کہ اس اقدام کے عمل میں آنے کی صورت میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سرگرم چاروں عرب ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کی کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے۔

ادارے کے نائب سربراہ امریکی ماہر کے مطابق لیبیا کی مرکزی قوتوں کا دوحہ کے بائیکاٹ میں مصر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ شامل ہونا.. لیبیا کی معتدل قوتوں کی جانب سے کیے جانے والے اُس شکوے کی عکاسی کرتا ہے جس میں کہا جاتا رہا ہے کہ قطر کا ملک میں شدت پسندوں کے ساتھ تعلق ہے۔

مغربی انٹیلی جنس رپورٹوں میں اس جانب اشارہ کیا گیا کہ لیبیا میں دہشت گردوں جماعتوں کے لیے قطر کی سپورٹ کا دیگر ممالک میں عدم استحکام اور اسی طرح مصر میں اسلحے اور دھماکا خیز مواد کی اسمگلنگ کے ذریعے تنازع بھڑکانے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔