عراقی فوج کی تلعفر میں داعش کے خلاف معرکے کی تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

العربیہ نیوز چینل کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے موصل شہر کے مغرب میں واقع تلعفر ضلعے میں "الحشد الشعبی" ملیشیا کی معاونت سے داعش تنظیم کے خلاف نئے عسکری آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شدت پسند تنظیم کے خلاف نیا معرکہ نینوی صوبے میں بالخصوص موصل کے مغرب میں تلعفر ضلعے کی جانب اور جنوب میں الشرقاط کی جانب ہو گا۔

عسکری تیاریوں کے سلسلے میں موصل شہر میں تعینات فوج کے نائنتھ آرمرڈ بریگیڈ نے اپنی سکیورٹی ذمے داریاں وفاقی اور مقامی پولیس کی قیادت کے سپرد کر دیں اور تلعفر کی جانب متحرک ہو گیا۔

ادھر سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے پہلے ہی ضلعے میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں اور مرکزی مقامات کو بم باری کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے تا کہ اُس کی دفاعی قوت کو کمزور کیا جا سکے۔

شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے بھی چند روز قبل تلعفر کے مشرقی نواح میں عکسری کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی فوج کے طیاروں نے موصل کے جنوب میں واقع ضلعے الشرقاط میں داعش تنظیم کے لڑائی کے کئی محاذوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب داعش تنظیم نے صلاح الدین اور نینوی صوبوں میں دو مختلف حملے کیے ہیں۔ یہ موصل کو آزاد کرائے جانے کے بعد سے اب تک کی شدید ترین کارروائیاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size