قطر سے غیر ملکی افرادی قوت کا اجتماعی کُوچ : رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غیر ملکی افرادی قوت کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی تنظیم "Migrant Rights" کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر کو درپیش بائیکاٹ نے متعدد سیکٹروں میں غیر ملکی ملازمین کے حالات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تعمیرات ، کارگو اور ہوٹل انڈسٹری کے سیکٹروں میں کام کی کمی کے سبب متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر تنخواہ کے دو سے تین ماہ کی رخصت پر اپنے وطن چلے جائیں۔

ہوٹلنگ سیکٹر میں کئی مشہور ہوٹلوں کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین سے اضافی رخصت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ملازمین نے باور کرایا ہے کہ ہوٹلوں میں سکونت کی شرح میں سرکاری اداروں کی جانب سے اعلان کردہ 61% کمی سے کہیں زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

ادھر تعمیرات کا سیکٹر بھی برُی طرح متاثر ہوا ہے جہاں تعمیراتی مواد کا زیادہ تر حصہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک (سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر) سے درآمد ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں تعمیراتی کام شدید سُست روی کا شکار ہو گیا ہے لہذا اس سیکٹر کی کمپنیاں اپنے ملازمین کو سالانہ رخصت کے علاوہ دو ماہ کی اضافی چھٹیوں پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

اسی طرح کا معاملہ قطر میں کارگو سیکٹر کے ساتھ بھی ہے جہاں کام کی کمی کے سبب ملازمین سے کم از کم چار ہفتوں کی رخصت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس صورت حال نے مذکورہ سیکٹروں میں غیر ملکی ملازمین کے درمیان شدید عدم اطمینان کی لہر دوڑا دی ہے جن میں اکثر لوگ اپنے اہل خانہ کو وطن واپس بھیجنے پر بھی مجبور ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں