یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر مختص
اقوام متحدہ نے یمن میں ہیضے کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اس کا حجم 2.37 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ یمن میں ہیضے کے پھیلنے کی وجہ سے صورت حال تشویش ناک ہے تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک منصوبے کی مطلوب رقم میں عطیہ دینے والے ممالک کی جانب سے صرف 33% حصہ پیش کیا گیا ہے جن میں سعودی عرب سرِفہرست ہے۔ اس کے بعد برطانیہ اور پھر متحدہ عرب امارات کا نمبر ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں ہیضے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں تا کہ لاکھوں لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکا جا سکے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مختص کی جانے والی 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم یمن میں تقریبا 1.2 کروڑ متاثرین کی ضروریات پوری کرے گی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صاف پانی اور طبی خدمات کے عدم میسّر ہونے کے سبب اس وقت یمن میں 2 کروڑ افراد ایسے حالات میں جی رہے ہیں جہاں ہیضہ بآسانی پھیل سکتا ہے جب کہ 1 کروڑ افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے تا کہ انہیں اس وبا سے بچایا جا سکے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ریکارڈ کی جانے والی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس اضافے کی رفتار کم ہے۔
-
ہیضہ سے یمن میں 1500 اموات،لاکھوں بدستور بیمار
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء ...
مشرق وسطی -
یمن میں ہیضہ سے 800 اموات، ایک لاکھ افراد بدستور متاثر
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء ...
بين الاقوامى -
"حوثیوں نے امدادی سامان کے 63 جہاز اور 550 قافلے لوٹ لئے"
یو این نے یمن میں ہیضہ کے پھیلاؤ کی وارننگ جاری کر دی
بين الاقوامى