سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنا ایک مثبت اقدام ہے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے مملکت کی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک "مثبت اقدام" شمار کیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر ڈونلڈ ٹرمپ مملکت میں خواتین کے گاڑی چلانے کے حق کو باور کرانے سے متعلق فیصلے کو سراہتے ہیں۔ یہ مملکت سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کو مضبوط کرنے اور ان کے لیے موجود مواقع بڑھانے کے حوالے سے ایک مثبت اقدام ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہم سعودی ویژن 2030 کے ذریعے سعودی معاشرے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی سپورٹ جاری رکھیں گے"۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز ایک تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں خواتین پر گاڑی چلانے پرعائد پابندی ختم کر دی۔ شاہ سلمان نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کے ایگزیکٹو احکامات کو اپنانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ملک میں مردو خواتین سب کو گاڑی چلاںے کی یکساں اجازت دی جائے۔
شاہ سلمان کی جانب سے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد وزارت داخلہ، وزارت خزانہ، وزارت محنت اور سماجی بہبود پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خواتین کے گاڑی چلانے کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔
شاہی فرمان کے بعد یہ کمیٹی تیس روز میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی جون 2018 سے اس پر عمل درامد کا آغاز ہو جائے گا۔
-
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی
شاہ سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا حکم دے دیا
بين الاقوامى -
قطر الریاض سمجھوتے میں کیے گئے وعدے ایفاء کرے : سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت جاری ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں آج قومی دن منایا جا رہا ہے
سعودی عرب میں آج 23 ستمبر کو مملکت کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا ...
مشرق وسطی