مکہ مکرمہ کے گورنر نے بیت اللہ کو غُسل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز نے پیر کے روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے بیت اللہ کو غسل دیا۔

مکہ کے گورنر مسجد حرام پہنچے تو حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور اُن کے نائب ڈاکٹر محمد بن ناصر الخزیم نے شہزادہ خالد کا استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گورنر کے پہنچنے کے فوری بعد بیت اللہ کے اندرونی حصّے کو آب زمزم اور عرقِ گلاب کے مرکّب سے غسل دیا گیا اور اندرونی دیواروں کو اس پانی میں بھیگے ہوئے کپڑے سے پونچھا گیا۔

بعد ازاں شہزادہ خالد الفیصل نے کعبے کا طواف کیا اور دو رکعت نفل ادا کیے۔

بیت اللہ کے غسل کی کارروائی سے فارغ ہونے کے بعد شہزادہ خالد الفیصل نے حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام کے ہاتھوں سے یادگاری ہدیہ وصول کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں