میڈیا پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے باوجود قطر کچھ نہیں بگاڑ سکا
تنازع کے سیاسی حل کا موقع دوحہ کے ہاتھ سےنکل رہا ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحران کے حل کے لیے قطر کے ہاتھ سے آپشن تیزی کے ساتھ نکل رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قطری حکومت نے اپنی مظلومیت ثابت کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بے دریغ پیسہ استعمال کیا ہے مگر دوحہ کو اس کا کوئی فایدہ نہیں ہوسکا اور نہ ہی قطر دوسرے ممالک کا کچھ بگاڑ سکا ہے۔
على المستوى السياسي خيارات الدوحة تتضائل،والعواصم ٤ تمضي بثقة متجاوزة هذا الملف والذي لم يعد من الأولويات،قطر تعرف المطلوب للخروج من أزمتها.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) October 1, 2017
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنی متعدد ’ٹویٹس‘ میں وزیر مملکت انور قرقاش نے کہا کہ قطری بحران کے حوالے سے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر اپنے موقف پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور یہ کیس ان کی اولین ترجیح نہیں رہا ہے۔ قطر کو بہ خوبی اندازہ ہے کہ بحران سے نکلنے کا کیا راستہ ہوسکتا ہے‘۔
فشلت قطر في نيويورك برغم الإنفاق الأسطوري على الإعلام، وتشبعنا برسائل المظلومية والإنكار، مفتاح حلّ أزمة الثقة السياسة والحكمة لا الإعلام.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) October 1, 2017
انہوں نے کہا کہ قطر نے دنیا میں اپنی مظلومیت ثابت کرنے کے لیے میڈیا پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا مگر وہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی برادری کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ انور قرقاش کا کہنا ہے کہ بحران کے حل کے لیے مضبوط سیاسی ویژن اور دانش مندی کی ضرورت ہے میڈیا پر پانی کی طرح پیسہ بہانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
المشهد الإعلامي متحوّل في التقنية والمحتوى، ففي أزمة قطر نجد أن التويتر السعودي أكثر تأثيرا من الجزيرة القطرية.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) October 1, 2017
-
قطر ریاض اور ابوظبی کے بیچ آگ بھڑکانے میں ناکام رہا ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ قطر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے خصوصی برتاؤ کر کے ایران کو شرمندہ کر دیا: انور قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی ...
بين الاقوامى -
قطری سفیر کی تہران واپسی سے دوحہ کے "تقیّہ" کا پول کھل گیا: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطر ...
مشرق وسطی