شاہ سلمان کا دورہ مشرق وسطی کے استحکام میں اہم ثابت ہو گا : روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ماسکو کا دورہ مشرق وسطی کے خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
عربی روزنامے الشرق الاوسط کو دیے گئے بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک حقیقی موڑ ثابت ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریاض اور ماسکو کے درمیان تعاون ایک یکسر نئی سطح پر منتقل ہو گا۔
لاؤروف کے مطابق مملکت اور روس کے درمیان اعلی ترین سطح پر سیاسی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا جہاں دونوں جانب تجارتی تعاون اور مشترکہ انسانی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کو وسیع کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سعودی فرماں روا نے منگل کے روز جدہ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے روس کے آئندہ دورے اور ماسکو میں صدر ولادیمر پیوتن اور دیگر روسی عہدے داروں سے بات چیت کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ دورہ مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی سطح پر امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں کارآمد ہو گا۔
-
شاہ سلمان کا قومی ترقیاتی فنڈ کے قیام کا حکم
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک شاہی فرمان میں کابینہ کے ...
بين الاقوامى -
خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت شاہ سلمان کا ’تاریخی‘ فیصلہ
پہلی سعودی خاتون ترجمان کی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات چیت
بين الاقوامى -
شاہ سلمان جمعرات کو روس کا دورہ کریں گے
کِرملن کے مشیر یوری اوشاکوف نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ ...
مشرق وسطی