فضائی حملے میں "جبہۃ فتح الشام" کا سربراہ زخمی ہو گیا: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق شام میں فضائی کارروائی کے دوران عسکری تنظیم "جبہۃ فتح الشام" (جفش) کے 12 کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

وزارت کے مطابق روسی فضائیہ کی کارروائی میں جفش کا سربراہ ابو محمد الجولانی بھی زخمی ہوا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشیکوف نے اپنے بیان میں بتایا کہ روسی انٹیلی جنس نے منگل کے روز جفش کی قیادت کے اجلاس اور مقام کا وقت معلوم کر لیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کوناشیکوف کے مطابق "فضائی حملے کے نتیجے میں جفش کا سربراہ ابو محمد الجولانی شدید زخمی ہو کر اپنے ایک بازو سے محروم ہو گیا۔ کئی آزاد ذرائع کی معلومات کے مطابق الجولانی کی حالت تشویش ناک ہے"۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جفش کے 12 کمانڈر اور ان کے ہمراہ 50 کے قریب محافظین بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں روسی افواج کے خلاف "خونی اشتعال انگیزیوں" کا مرتکب ہو رہا ہے۔

بدھ کے روز عربی روزنامے "الشرق الاوسط" میں شائع ہونے والے انٹرویو میں لاؤروف کا کہنا ہے کہ "شام میں امریکا کے زیر قیادت افواج کی سرگرمیوں نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے"۔

ادھر سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے ستمبر میں الزام عائد کیا تھا کہ روسی اور شامی طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں اس کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں