مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا، حزب اللہ اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔

لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے وہ شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔

لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں