اسرائیل ۔ برطانیہ ایرانی خطرے سے مل کر نمٹنے پر متفق
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے مل کر کوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم تھریسا مے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی گفتگو میں ایران کی طرف سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو درپیش خطرات پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی اور اسرائیلی وزراء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو ایران کی طرف سے بڑھتے خطرات کا اداراک کرنا چاہیے کیونکہ ایران خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دونوں رہ نما نے ایران کے بڑھتے خطرات اور اس کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
-
امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تو تباہ کن ردعمل آئے گا: ایران
ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دیا تو ...
بين الاقوامى -
ایران نے امریکی فوج کو داعش کے مساوی شمار کرنے کی دھمکی دے دی
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ...
بين الاقوامى -
ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے: ٹرمپ
آئندہ ہفتے ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا امکان
بين الاقوامى