شام : الرقّہ کا 80% کنٹرول سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ہاتھ میں
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے باور کرایا ہے کہ اس کے عناصر الرقہ شہر میں اختتامی معرکوں میں مصروف ہیں۔ ایس ڈی ایف کے مطابق شام میں داعش کے اس اہم ترین گڑھ کا 80% کنٹرول اس کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔
شہر میں سڑکوں پر پھیلی تباہی اور منہدم عمارتوں کے بیچ ایس ڈی ایف کے جنگجو داعش کے بچے کھچے عناصر کا تعاقب کر رہے ہیں جو اس وقت الرقہ ہسپتال کے اندر موجود ہیں اور انہوں نے شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا ہے۔ اس دوران اطراف میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے مطابق 4 ماہ کے قریب جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد شام میں داعش کا نمایاں ترین گڑھ فتح ہو جانے کے قریب ہے۔
-
شام : اِدلِب میں داعش ٹھکانوں پر روسی آبدوز کا میزائل حملہ
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز ایک روسی آبدوز نے شام کے صوبے اِدلب ...
بين الاقوامى -
عراقی فورسز کی الحویجہ میں داعش مخالف نئی کارروائی
عراقی فورسز نے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک کے مغرب میں واقع قصبے ...
مشرق وسطی -
شام میں داعش پہلی ترجیح مگر ایران پر بھی نظر رکھیں گے: امریکا
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ تنظیم ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ نے دیر ...
بين الاقوامى