خامنہ ای کے مشیر کا ‘الرقہ‘ کے کُردوں کے خلاف اعلان جنگ

امریکا، شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے: علی اکبر ولایتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مندوب اور مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے شام کے شہر الرقہ میں کرد فورسز کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسد رجیم کی وفادار فوج جلد ہی الرقہ کی طرف پیش قدمی کرے گی جہاں آج کل داعش سے آزاد کرائے گئے شہر پر امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورسز کا کنٹرول قائم ہے۔

یاد رہے کہ الرقہ شہر پر سنہ 2014ء کے بعد داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔ یہ قبضہ گذشتہ ماہ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں چھڑایا ہے۔ ڈیموکریٹک فورسز میں شام کے عرب اور کرد جنگجو شامل ہیں انہیں امریکا کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی سرکاری دورے پر گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت کئی دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مسٹر ولایتی نے کہا کہ اسد رجیم کی وفادار فوج دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع شہر الرقہ کی طرف پیش قدمی کرے گی۔ مبصرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ’الرقہ‘ میں ایران اور امریکا ’پراکسی وار‘ چھیڑ سکتے ہیں۔ اگر شامی فوج اور اس کی حامی ایرانی ملیشیاؤں نے الرقہ کی طرف پیش قدمی کی تو خدشہ ہے کہ امریکا الرقہ کو بچانے کے لیے اپنی فوج میدان میں اتار دے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے امریکا پر شام کو تقسیم کرنے کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا شام کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ امریکی ایسے ہی عراق کو بھی تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ وہ عراق کو تقسیم نہیں کرسکے اور شام کے خلاف اپنی سازشوں میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اگرچہ ایران کا سرکاری میڈیا شام میں ایرانی فوج کی مداخلت سے انکار کرتا ہے مگر ایرانی عہدیداروں کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اگر ایرانی ملیشیائیں شام میں بشارالاسد کی مدد کو نہ آتیں تو آج اسد رجیم کا نام ونشان نہ ہوتا۔

ایران یہ بات تسلیم کرتا ہے کہ شام میں اس کے فوجی مزارات اہل بیت اطہار کے دفاع پر تعینات ہیں مگر ایران کے سینیر فوجی عہدیداروں سمیت ہزاروں فوجی اور غیر سرکاری اجرتی قاتل شام میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size