لبنان : سعودی شہری اغوا ، دس لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ
لبنان میں ایک سعودی شہری کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ لبنانی اخبار "النہار" کے مطابق علی البشراوی نامی سعودی باشندے کو جبل لبنان صوبے کے قصبے العقیبہ کسروان میں اس کے گھر کے نزدیک اغوا کیا گیا۔
اخبار نے بتایا ہے کہ مذکورہ سعودی کی شامی بیوی نے جمعے کے روز اپنے شوہر کے اغوا ہونے کی اطلاع حکام کو دی جس کے بعد لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس کی تلاش شروع کر دی۔
لبنانی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ سعودی شہری کے خاندان کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اس کی رہائی کے لیے دس لاکھ امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
لبنانی وزیر داخلہ نہاد المنشنوق کا کہنا ہے کہ سعودی شہری کے اغوا کا معاملہ پوری توجہ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور کسی جانب کو بھی فضا خراب کرنے کے لیے سیاسی بحران سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی شہریوں اور تمام عرب عوام کو تحفظ فراہم کرنا لبنانی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ لبنان میں مقیم اور وہاں کا دورہ کرنے والے سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد لبنان سے کوچ کر جائیں اور ساتھ ہی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مقام سے لبنان کا سفر نہ کریں۔
-
راز کھل گیا: 91' میں تین سو ایرانی فوجی لبنان کیوں لائے گئے؟
شام میں مصر کے سابق سفیر ڈاکٹر مصطفیٰ عبدالعزیز مرسی نے اپنی حالیہ شائع ہونے والی ...
بين الاقوامى -
’حریری کے استعفے کے بعد لبنان کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی‘
کسی ملک کو سعودیہ کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: السبھان
بين الاقوامى -
لبنان سے ’اعلان جنگ‘ کرنے والے ملک کے طور پر نمٹیں گے:السبھان
حزب اللہ نے سعودیہ کے خلاف دہشت گردی کی ہر کارروائی میں ساتھ دیا
بين الاقوامى