’حریری کے استعفے کے بعد لبنان کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی‘
کسی ملک کو سعودیہ کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: السبھان
سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ سعد حریری کے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے بعد لبنان کی حیثیت پہلے جیسی نہیں رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو ہمارے ملکوں کے خلاف دہشت گردی کی لانچنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لبنان کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں امن کے ساتھ رہنا ہے یا دیشت گردوں کی حمایت کرنا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں ثامر السبھان نے کہا کہ مستعفی لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے ذاتی محافظوں کے پاس حریری کے قتل کی سازش کی ٹھوس معلومات ہیں۔
لبنان بعد الاستقالة لن يكون ابدا كما قبلها، لن يقبل ان يكون بأي حال منصه لانطلاق الارهاب الى دولنا وبيد قادته ان يكون دولة ارهاب او سلام
— ثامر السبهان (@thamersas) November 6, 2017
قبل ازیں لبنان کے المستقبل ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ثامر السبھان نے کہا کہ مستعفی وزیراعظم کی جان کو خطرات لاحق تھے۔ سعودی عرب سعد حریری کی سلامتی اور حفاظت کا متمنی ہے۔
خیال رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے گذشتہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی طرف ایران کے بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔
-
لبنان سے ’اعلان جنگ‘ کرنے والے ملک کے طور پر نمٹیں گے:السبھان
حزب اللہ نے سعودیہ کے خلاف دہشت گردی کی ہر کارروائی میں ساتھ دیا
بين الاقوامى -
شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت الریاض میں سوموار ...
بين الاقوامى -
بحرین کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کی ہدایت
بحرین نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے ...
بين الاقوامى