حوثیوں کی بین الاقوامی جہاز رانی اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی نئی دھمکی
یمن میں ایران نواز باغی حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر بحر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی اور آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو دُہرایا ہے۔
باغیوں کی نام نہاد سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ "ہم غیر مسبوق نوعیت کے اقدامات کریں گے اور اس دوران تیل کے ٹینکروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں"۔
فیس بک پر اپنے سرکاری صفحے پر کی جانے والی پوسٹ میں محمد علی نے کہا کہ "ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں"۔
محمد علی جو دہشت گردی سے متعلق سعودی عرب کی فہرست میں شامل ہے اس کے مطابق اگر سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد اور یمن کی آئینی حکومت کی فورسز یمن کے مغرب میں الحدیدہ کے شہر اور بندرگاہ کو آزاد کرانے کی طرف بڑھتی ہیں تو اس دھمکی پر عمل درامد کیا جائے گا۔
محمد علی نے یہ بھی دھمکی دی کہ سعودی عرب میں تیل کی تمام بڑی تنصیبات "میزائل حملے" کے مرکزی اہداف میں شامل ہیں۔ اس کا اشارہ ایران سے اسمگل ہونے والے بیلسٹک میزائل کی جانب تھا جو حال ہی میں ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش میں استعمال کیا گیا۔
اس سے قبل حوثیوں کے سرغنے عبدالملک الحوثی سے منسوب انتباہ میں کہا گیا تھا کہ اگر عرب اتحاد چاہتا ہے کہ آئل ٹینکر کے حامل بحری جہاز محفوظ رہیں تو بہتر ہے کہ وہ الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ پر "حملہ" نہ کریں۔
-
حوثی میزائلوں کے نئے اہداف واضح کرنے پر ایرانی اخبار بند
ایران کے پبلک پراسیکیوٹر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب سمجھے جانے ...
بين الاقوامى -
حوثی، ایرانی میزائل سعودیہ کے خلاف استعمال کرتے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنائے
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں کا میزائلوں کی نئی کھیپ وصول کرنے کا اعتراف
یمن کی باغیوں کے ہاتھوں یرغمال سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے اپنی ...
بين الاقوامى