شام میں داعشی جنگجوؤں کے چیچن خاندان روسی حکام کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں کرد فورسز نے چیچن خواتین اور بچوں کو روسی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔داعش کے جنگجوؤں کے ان خاندانوں کو شام کے شہر الرقہ پر اکتوبر میں دوبارہ قبضے کے بعد پکڑا گیا تھا۔

امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف )نے 17 اکتوبر کو داعش کے شام میں دارالحکومت الرقہ پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا تھا۔

ایس ڈی ایف میں شامل کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ترجمان نوری محمود نے الحسکہ میں واقع شہر قامشیلی میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’ ہم باضابطہ طور پر داعش کے خاندانوں کو روسی ریاست کے حوالے کررہے ہیں‘‘۔

خود مختار کرد اتھارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک عہدہ دار عبدا لکریم عمرو نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’’ ہم نے ان روسی شہریوں کو ان کے ملک کے حکام حوالے کیا ہے جن کے ہاتھ شامیوں کے خون سے آلودہ نہیں تھے‘‘۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ’’ تیرہ خواتین اور انتیس بچوں کو روسی حکام کے حوالے کیا گیا ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں