علی خامنہ ای مشرق وسطیٰ کا نیا ہٹلر ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو "مشرق وسطیٰ کا نیا ہٹلر" قرار دیا ہے۔

دارلحکومت ریاض میں امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' کو تفصیلی انٹرویو میں سعودی رہنما نے کہا کہ "ایرانی رہبر المعروف مرشد اعلی مشرق وسطیٰ کا نیا ہٹلر ہے۔" انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا "کہ یورپ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ ایسی صورتحال کے سامنے سر تسلیم خم کرنا کامیابی نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نیا ہٹلر وہ سب کچھ یہاں [مشرق وسطیٰ] میں کر گذرے جو یورپ میں کیا گیا۔" انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی "کہ سعودی عرب داخلی طور پر جو بھی اقدامات کر رہا ہے، ان کا مقصد اپنی طاقت اور معیشت میں بہتری لانا ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "تہران مرشد اعلیٰ کے ایماء پر لبنان میں حزب اللہ، عراق میں الحشد الشعبی اور یمن میں حوثی ملیشیاوں کے ذریعے خطے میں مداخلت کرتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں