صنعاء : مسلح حوثی خواتین کے بریگیڈز کا گھروں پر دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے تمام رہ نما اس وقت نظر بند ہیں اور حوثیوں کی جانب سے جماعت کے قائدین کے خلاف وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس بات کا انکشاف پارٹی میں سول سوسائٹی تنظیموں کے امور کی نائب سکریٹری جنرل فائقہ السید نے کیا۔

فائقہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ صنعاء میں مسلح خواتین پر مشتمل بڑے گروپ جنہوں نے خود کو الزیبنیات بریگیڈز کا نام دیا ہے اس وقت شہریوں کے گھروں پر دھاوے بول کر خواتین کی تلاشیاں لے رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں گھروں میں شور اور ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

ادھر سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بہت سے کارکنان نے کسی بھی قسم کی معلومات پوسٹ یا شیئر کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے جن میں نمایاں ترین شخصیت سابق صدر کے وکیل محمد المسوری کی ہے۔ غالب گمان ہے کہ یہ اقدام حوثیوں کی جانب سے درپیش دھمکیوں کے سبب کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں