مسجد نبوی : نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے واسطے نئے اقدامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما پر سلام پیش کرنے کے مقام تک جانے والی گزرگاہ کو تیار کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں مسجد نبوی میں رش کے دوران زائرین آسانی کے ساتھ نمازیوں کے لیے تنگی کے بغیر سلام پیش کرنے کے لیے حاضر ہو سکیں۔

یہ پیش رفت مملکت کی قیادت کی جانب سے اُن ہدایات کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد زائرین کے مسجد نبوی میں حاضر ہونے اور سلام پیش کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

اس مرتبہ نمازِ جمعہ کی امامت ریاض الجنہ میں محرابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کی گئی۔ شیخ عبداللہ البعیجان نے محراب نبوی سے نماز جمعہ میں امامت کی۔

اس اقدام نے زائرین کے دلوں میں ایک خاص نوعیت کی کیفیت پیدا کر دی۔ انہوں نے مسجد نبوی میں حاضری دینے والوں کے لیے گراں قدر خدمات پیش کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، مملکت کے ولی عہد اور مدینہ منورہ کے گورنر کے لیے عند اللہ ماجور اور عظیم ثواب کے مستحق ہونے کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں