مصر : منشیات کا استعمال ، وزارت یک جہتی کے 26 ملازمین معطّل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں یک جہتی کی خاتون وزیر غادہ والی نے اپنی وزارت کے 26 ملازمین کو کام سے روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ملازمین میں منشیات کا استعمال ثابت ہو چکا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد منشیات کے قومی منصوبے پر عمل درامد کے سلسلے میں ملک کے مختلف صوبوں میں وزارت یک جہتی کے ڈائریکٹریٹس کے ملازمین میں منشیات کے استعمال کے انکشاف کی مہم کا آغاز ہوا۔

بیان کے مطابق اب تک قاہرہ ، جیزہ اور اسکندریہ کے صوبوں میں 472 ملازمین کا تجزیاتی ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں 26 افراد میں نشہ آور مواد کا استعمال مثبت نکلا ہے۔ اس مواد میں حشیش اور ٹراماڈول شامل ہے۔

لہذا وزیر یکجہتی نے ان ملازمین کو کام سے روک دینے اور انہیں اسغاثہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

وزارت کے مطابق معطلی کی مدت کے بعد اگر ان افراد میں دوبارہ سے منشیات کا استعمال جاری رکھنے کے ثبوت ملے تو انہیں سزا کے طور پر ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں