شام میں اگلا مشن ’النصرہ فرنٹ‘ کو ختم کرنا ہے: روس
شام میں داعش کے خلاف آپریشن اختتام پذیر
روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کل بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو شکست دینے کے بعد ان کا اگلا مشن القاعدہ کے مقرب گروپ ’النصرہ‘ کو ختم کرنا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا ایک بڑا مقصد داعش کے خلاف جنگ تھی۔ داعش کے خلاف جاری کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اب اگلا مشن النصرہ کو ختم کرنا ہے۔
ایک دوسرے سیاق میں سیرگئی لافروف نے کہا کہ سوچی میں آئندہ ماہ ان کے ملک کی تجویز پر شامی گروپوں میں بات چیت فریقین کو کسی فارمولے پر متفق کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی مذاکرات کی مساعی جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری امن مساعی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
خیال رہے کہ کل بدھ کو شامی اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے آئندہ ماہ سوچی میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں شامی اپوزیشن کے سرکردہ رہ نما احمد الجربا نے کہا کہ سوچی کانفرنس میں ہونے والی بات چیت جنیوا مذاکرات کی اساس پر ہونی چاہیے۔
-
روس کا امریکا پر شام میں داعش کے سابق جنگجوؤں کو عسکری تربیت دینے کا الزام
روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ولیری جراسیموف نے امریکا پر شام ...
مشرق وسطی -
شام کے دو اڈوں پر مستقل عسکری وجود کی تیاریاں شروع کر دیں : روس
روسی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
شامی اپوزیشن کی جانب سے "سُوشی" کانفرنس مسترد ، روس دشمن قرار
شامی اپوزیشن نے روس کی جانب سے اعلان کردہ اُس کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے جو وہ ...
مشرق وسطی