ایران میں ہونے والے مظاہروں نے حکومتی کرپشن مسترد کردی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں شہریوں کے پرامن مظاہرے دراصل تہران کی کرپٹ سیاسی پالیسیوں سے اظہار نفرت ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ متعدد اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی شہریوں نے پرامن احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع کیا جب وہ حکومت کی کرپشن سے تنگ آ گئے اور انھوں نے دیکھا کہ ملکی وسائل اور دولت دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے اظہار رائے کے حق سمیت دوسرے حقوق کا احترام کرے۔ اپنے ٹویٹ کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایران میں ہونے والے مظاہروں کو دیکھ رہی ہے۔
Many reports of peaceful protests by Iranian citizens fed up with regime’s corruption & its squandering of the nation’s wealth to fund terrorism abroad. Iranian govt should respect their people’s rights, including right to express themselves. The world is watching! #IranProtests
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 30, 2017
درایں اثناء امریکی حکومت نے ایران میں مہنگائی، بے روزگاری غربت کو ختم کرنے میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف شروع ہونے والی عوامی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں پرامن احتجاج کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پرامن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے اور امریکا ان کے احتجاج کی حمایت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایک عظیمی تاریخی، ثقافت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر اس کے لیڈروں نے اسے ایک شریر اور کمزور ملک بنا دیا ہے۔ اس کے وسائل لوٹ لیے ہیں اور وہ ملک میں خون خرابے اور افراتفری کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ڈنلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایرانی حکمرانوں کے مظالم کا سب سے بڑا شکار ایرانی عوام ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں تین روز قبل شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے۔
-
ایران میں احتجاج ، سنہ 2009ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے!
ایران میں ان دنوں شروع ہونے والے عوامی احتجاج نے ایک بار پھر سنہ 2009ء میں ...
مشرق وسطی -
ایران بیلسٹک میزائل کھول کرحوثیوں کو پہنچا رہا ہے: سعودی سفیر
صنعاء میں موجود ایرانی اور حزب اللہ ماہرین سعودی عرب پر حملوں میں سہولت کار کا ...
مشرق وسطی -
امارات : ایران کے لیے جاسوسی کرنے والوں کو جیل اور جرمانے کی سزا
ابوظبی میں فیڈرل اپیل کورٹ نے سکیورٹی سے متعلق 6 مقدمات میں ایک خاتون سمیت 13 ...
مشرق وسطی