یمن : حوثی ملیشیا کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر پر سخت پہرہ عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی کے گھر کا پہرہ انتہائی سخت کر دیا ہے۔ اس دوران آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

یمنی ویب سائٹ "صوت الیمن" کے مطابق حوثی ملیشیا الراعی کو اپنا آخری کارڈ شمار کرتی ہے اور اس وقت وہ سب سے اہم شخصیت ہیں جن کے بارے میں باغیوں کو اندیشہ ہے کہ وہ صنعاء سے کوچ کر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا خواتین کی تلاشی کے لیے اپنی خواتین ارکان کو کام میں لا رہی ہے جب کہ الراعی کی نقل و حرکت کی صورت میں حوثیوں کی ایک عسکری گاڑی اور کئی ارکان اُن کے ہمراہ ہوتے ہیں۔

سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد باغی حوثی ملیشیا اکبر الراعی کو پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد کرانے کے واسطے آخری سیاسی کارڈ خیال کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں