بچوں کے اغواء کے ذریعے حوثیوں کا پارلیمنٹ کے اسپیکر پر دباؤ

یحیٰی الراعی کو صنعاء سے باہر جانے سے روکنے کے لیے حربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی کے ایک بیٹے اور پوتے کو اغواء کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے ان لوگوں کو اس لیے یرغمال بنایا گیا ہے کہ یحییٰ الراعی پر صنعاء سے باہر جانے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے چند روز قبل پیپلز کانگریس کے گھروں پر چھاپے مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے الراعی کے گھرکی سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ان کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

حوثیوں کو خدشہ ہے کہ پیپلز کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے صنعاء سے باہر چلے جائیں گے۔ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد حوثی شدت پسند سابق صدر کے مقربین کو صنعاء سے باہر جانے سے روک رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں