ٹرمپ کے دورہ لندن کی منسوخی پر برطانیہ کا فوری رد عمل
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی صدر کے دورہ لندن کا خیر مقدم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے برطانیہ کے دورے کی دعوت قبول کی تھی اور وہ آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنا چاہتے تھے مگر انہوں نے بہ وجوہ اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کو لندن دورے کی دعوت میں توسیع کی جائے گی اور توقع ہے کہ امریکی صدر اس دعوت کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کب برطانیہ آئیں گے، اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں برطانوی عہدیدار کا کہنا ہے امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے کے گہرے دوست اور حلیف ہیں اور دونوں ملکوں کی باہمی شراکت کو مزید گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے برطانیہ کے سرکاری دورے نہیں جا رہےہیں۔
امریکی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ اپنے خلاف برطانیہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔
-
ٹرمپ انسانی حقوق اور بیلسٹک پروگرام کے ذریعے ایران کا بازو مروڑیں گے
توقع ہے کہ امریکی صدر جوہری معاہدے کے حوالے سے خفگی کے باوجود معاہدے کے تحت طہران ...
مشرق وسطی -
ایران پر لازم ہے کہ خطّے کو غیر مستحکم کرنے سے رُک جائے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر رابطے ...
مشرق وسطی -
ایران میں گرفتار تمام مظاہرین کوفوری رہا کرنے کا امریکی مطالبہ
ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے پرنظرثانی پرغور
مشرق وسطی