لبنان کے شہر صیدا میں دھماکا ، حماس کا عہدے دار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے شہر صیدا میں اتوار کے روز ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس کا ایک ذمّے دار ابو حمزہ محمد حمدان زخمی ہو گیا۔

حماس تنظیم نے دھماکے میں اپنے مذکورہ ذمّے دار کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی "اناضول" کے مطابق دھماکے میں حماس تنظیم میں بین الاقوامی تعلقات کے ذمّے دار محمد حمدان کو نشانہ بنایا گیا جو تنظیم کے رہ نما اسامہ حمدان کا بھائی ہے۔ محمد حمدان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا محمد حمدان کی گاڑی میں ہوا جو اُس میں سوار ہونے والا تھا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور محمد حمدان کے پاوں میں معمولی زخم آئے۔

واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دھماکے کا شکار ہونے والی گاڑی کی آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں