اردنی شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ، اسرائیل نے عَمّان سے معافی مانگ لی
اردن نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس جولائی میں عَمّان میں اپنے سفارت خانے میں اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کی ہلاکت پر سرکاری طور پر معافی مانگ لی ہے۔ واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے نتیجے میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کر دیا گیا تھا۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پٹرا نے حکومت کے ترجمان محمد المومنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں "اپنے شدید افسوس اور ندامت" کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل اس معاملے کے حوالے سے قانونی اقدامات کرے گا۔
اردن کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز سے قبل اسرائیل کو عمّان میں سفارت خانے کے دوبارہ کھولے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔
المومنی کے مطابق اسرائیل نے یادداشت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی زرِ تلافی پیش کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔
یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اردن کی حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی خواہش مند ہے اور ان معاملات کے تصفیے کے لیے کوشاں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ اردن میں اسرائیلی سفارت خانہ فوری طور پر مکمل صورت میں اپنا کام شروع کر دے گا۔
-
امریکی نائب صدر 20 جنوری سے مصر ، اردن اور اسرائیل کا دورہ کریں گے
امریکی نائب صدر مائیک پینس 20 جنوری سے مصر ، اردن اور اسرائیل کا چار روزہ ...
بين الاقوامى -
اردن، مصر کا فلسطینیوں کے حق خود ارادایت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
صدر السیسی اور شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت
مشرق وسطی -
القدس پر اردن کا عرب لیگ اور او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ
اردن نے بیت المقدس کے بارے میں متوقع امریکی اقدامات کے تناظر میں عرب لیگ اور ...
مشرق وسطی