اسرائیل نے یاسر عرفات کے قتل کی کئی بار کوشش کی: اسرائیلی صحافی کا اپنی کتاب میں انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی صحافی کی نئی کتاب میں فلسطین کے رہنما یاسرعرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل نے یاسر عرفات کو مسافر طیارے میں تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کیں اور اسرائیلی سمجھتے تھے کہ عرفات کے خاتمے سے فلسطینی ریاست کا خاتمہ ہو گا۔

اسرائیلی صحافی رونین برگ مین کی نئی آنے والی کتاب کے مطابق نومبر 1982 سے جنوری 1983 تک اسرائیل کے4 ایف 15 لڑاکا طیارے عرفات کے جہاز کو اڑانے کے لیے اسٹینڈ بائی رہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی اطلاعات پر ان طیاروں نے5 بار مختلف مسافر طیاروں کی جانب اڑان بھری جبکہ ایک مرتبہ بوئنگ 707 انتہائی قریب پہنچ کر کمیونیکشن میں خلل ڈالا تاہم ہر بار عرفات کی موجودگی یقینی نہ ہونے پر لڑاکا طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایتھنز ائیرپورٹ پر بھی اسرائیلی انٹیلی جنس نے عرفات کو نشانہ بنانا چاہا تاہم ناکام رہی جبکہ ایک اسرائیلی صحافی یوری انویری کو بھی عرفات کے انٹرویو کے دوران مارنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن یاسرعرفات کی فراست اور چھٹی حس نے دونوں کو بچا لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں