ایندھن کے سعودی ٹینکر بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے صنعاء میں
سعودی عرب کی جانب سے یمن کو پیش کی جانے والی امداد کے ذیل میں ایندھن کے ٹینکر جمعے کے روز بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے دارالحکومت صنعاء پہنچ گئے۔ مذکورہ تنظیمیں ہی اس کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کریں گی۔
ایندھن کے یہ ٹینکر انسانی امداد کے اُس منصوبے کا حصّہ ہیں جس کے لیے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کوشاں ہے۔ یہ ایندھن طبی مراکز اور پانی فراہم کرنے والے اسٹیشنوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل ٹینکروں کے پانچ قافلے 1.8 لاکھ لیٹر ایندھن لے کر مارب شہر پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتوں کے دوران ایندھن کی مقدار دس لاکھ لیٹر تک بڑھا دی جائے گی۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان امدادی مرکز نے بھی جمعرات کے روز یمن کے صوبے حجہ میں میدی کے ساحل کے نزدیک دو جزیروں الفشت اور بکلان کے لوگوں کے لیے پانچواں امدادی قافلہ بھیجا۔ امدادی باسکٹ میں ایک خاندان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا گیا جن میں غذائی مواد اور کھجوریں شامل ہیں۔
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے 22 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی نئی انسانی امداد پیش کرے گا۔ اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فضائی پل کو مارب شہر تک پھیلایا جائے گا اور 17 زمین گزر گاہیں بنائی جائیں گی۔ ان کے علاوہ یمنی بندرگاہوں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا تا کہ بنیادی مواد اور امدادات کو کھپایا جا سکے۔
-
مآرب میں یمن کی اسپیشل فورس کی نئی پاسنگ آؤٹ تقریب
فوج میں شامل ہونے والے کیڈٹس کو جدید جنگی مہارتوں سےآگاہ کیا گیا
مشرق وسطی -
سابق یمنی صدر صالح کے سوتیلے بھائی کی مارب پہنچنے کی اطلاع
یمنی ذرائع کے مطابق سابق صدر علی عبداللہ صالح کے سوتیلے بھائی میجر جنرل علی صالح ...
مشرق وسطی -
یمن : مارب میں سرکاری فوج پر حوثیوں کا حملہ پسپا
یمن میں سرکاری فوج نے جمعرات کو علی الصبح مارب صوبے میں حوثی اور معزول صالح کی ...
مشرق وسطی