سابق یمنی صدر صالح کے سوتیلے بھائی کی مارب پہنچنے کی اطلاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی ذرائع کے مطابق سابق صدر علی عبداللہ صالح کے سوتیلے بھائی میجر جنرل علی صالح الاحمر کے منگل کی صبح صنعاء سے نکل کر مارب صوبے پہنچنے کی خبریں ملی ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی نے یمنی سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صنعاء کے داخلی اور خارجی راستوں پر حوثی ملیشیا کی سخت ترین ناکہ بندی کے باوجود میجر جنرل الاحمر دارالحکومت سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے۔

ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل حوثیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے الاحمر نے مارب پہنچنے کے لیے کونسا رُوٹ اپنایا۔

علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد اُن کے عزیزوں میں یہ اعلی ترین فوجی اہل کار ہیں جو یمن کی آئینی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ الاحمر اپنے سوتیلے بھائی کے دور حکومت میں نمایاں ترین عسکری قائدین میں سے تھے۔ وہ صالح کے بیٹے بریگیڈیئر جنرل احمد سے قبل ریپبلکن گارڈز فورسز کے کمانڈر تھے۔

اس کے علاوہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں