مسجد نبوی میں خود کش دھماکے کے سہولت کار کے خلاف فرد جرم پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کچھ عرصہ پیشتر مسجد نبوی کے قریب خود کش بم دھمکاکے میں معاونت کرنے والے سعودی ملزم اور یونیورسٹی کے طالب علم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے ملزم کے خلاف عدالت میں پیش کردہ فرد جرم میں کئی سنگین الزامات کےساتھ ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مقدس ترین مقام میں خون خرابے کی سازش میں ایک دوسرے دہشت گرد کی معاونت کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسے ایسی سبق آموز سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے سنگین جرئم کے ارتکاب کی جرات نہ ہو۔ اس کے علاوہ ملزم کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کی جائے۔

ملزم پر عاید کردہ الزامات میں دہشت گرد سیل تشکیل دینے، ایک خود کش بمبار کی مسجد نبوی میں بم دھماکے میں معاونت کرنے، فساد پھیلابت، ملک کی سلامتی کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

فرد جرم میں پیش کیے گئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ایک دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے منہج اور تکفیری نظریات اختیار کرتےہوئے کتاب وسنت سے انحراف کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ملزم نے گذشتہ برس مسجد نبوی کے قریب ایمرجنسی فورسز کے ایک مرکز پر حملہ کرنے میں ایک دوسرے خود کش بمبار کی مدد کی تھی۔ ملزم سعودی عرب میں ایک یونیورسٹی میں کیمسٹری کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں