شاہ سلمان ریلیف مرکز کا شام میں فلاحی منصوبوں کا اعلان
مرکزکے شام میں صحت، تعلیم اور دیگر منصوبوں کے لیے 18 ملین ڈالر مختص
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دُکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ نے شام میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں صحت اور بنیادی سروسز کے 12 سمجھوتوں پردستخط کئے ہیں۔ آنے والے دنوں کےدوران شاہ سلمان ریلیف مرکز شام میں 18 ملین ڈالر کی رقم سے مختلف منصوبوں پرکام کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شام میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی فلاح بہبود کے لیے کام کرنے والے دوسرے اداروں کےساتھ سمجھوتے کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت شاہ سلمان ریلیف سینٹر فوڈ سیکیورٹی، بنیادی صحت، گھروں کی تعمیر،سماجی بہبود، اسپتالوں چالو کرنے، زراعت اور تعلیم کے شعبے میں مدد دینے کا اعلان کیا گیا۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شروع کردہ کردہ منصوبے دمشق کے غوطہ درعا، حمص اور جنگ سے متاثرہ دوسرے علاقے شامل ہوں گے۔
-
سعودی شہزادہ ترکی کا ہوٹل رٹز کارلٹن سے رہائی کے بعد شاہ سلمان سے اظہارِ وفادار ی
سعودی عرب کے ایک شہزاد ے ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز نے دارالحکومت الریاض ...
بين الاقوامى -
القُدس فلسطین کا دارالحکومت ، ہمارا موقف پختہ اور واضح ہے : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فلسطینی ریاست کے صدر محمود ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض کے قصرِ یمامہ میں ...
مشرق وسطی