’الریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پرحملے کا حوثی دعویٰ بے بنیاد قرار‘
حوثی دہشت گردوں کا بیلسٹک میزائل صحراء میں گرا:عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے الریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں من گھڑت افواہیں شائع ہوئی ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے شاہ خالد ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے تاہم ایران نواز یمنی باغیوں نے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صحراء میں ویران علاقے میں گرا ہے۔
کرنل المالکی نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ذریعے شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے اپنے جرائم کا خود ہی اعتراف کررہے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے یمن کے اندر اور سرحد پار کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہیں۔
-
یمن : صعدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں 30 حوثی ہلاک
یمن میں "العربیہ" کے نمائندے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں ...
بين الاقوامى -
یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی تحریک کا سرکردہ لیڈر قتل
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کے روز حوثی تحریک ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کا یتیم خانے پر دھاوا، عالمی امداد کی لوٹ مار
یمن کے حوثی شدت پسندوں کی انتقامی کارروائیوں سے ملک میں یتیم بچوں کی کفالت کے ...
مشرق وسطی