یمن : صعدہ میں یمنی فوج کے ہاتھوں 30 حوثی ہلاک
یمن میں "العربیہ" کے نمائندے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحاد کی معاونت سے التباب السود کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔
اس کے علاوہ یمنی فوج نے دو پہاڑوں شعیر اور بتر کو بھی باغی حوثی ملیشیا سے واپس لے لیا۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق یمنی فوج نے مندبہ کے علاقے کے نزدیک لڑائی میں حوثی ملیشیا کے 30 جنگجو ہلاک کر دیے اور اس دوران باغیوں کی عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
یمنی فوج نے حال ہی میں عرب اتحاد کی مدد سے جبلِ اضیق اور جبلِ رشاحہ پر ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ صعدہ صوبے کے شہر البقع کو الجوف صوبے سے ملانے والے بین الاقوامی راستے کو بھی آزاد کرا لیا گیا۔
-
تعزمیں تین روزہ آپریشن میں کئی علاقے آزاد،110 حوثی جنگجو ہلاک
یمن کی تزویراتی اہمیت کی حامل تعز گورنری میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف یمنی ...
مشرق وسطی -
یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی تحریک کا سرکردہ لیڈر قتل
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کے روز حوثی تحریک ...
بين الاقوامى -
یمنی فورسز کی صعدہ میں پیش قدمی جاری ، نئی جھڑپوں میں 40 حوثی جنگجو ہلاک
یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں قومی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے حوثی شیعہ ...
بين الاقوامى