جنگوں میں غیرجانب دار رہنے والی سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی

سوئس گھڑی ساز کمپنی کے خلاف فوج کے کئی سالہ مقدمہ کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی فوج جنگوں میں غیرجانب داری کے اصول پر پابند ہے مگرجب اسے قانونی جنگ لڑنا پڑے تو اس میں وہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔

اس کی تازہ مثال حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب سوئس فوج نے یورپی ملکوں کی ایک مشہور گھڑی ساز کمپنی نےاپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے سوئس فوج کا نام استعمال کیا۔

سوئٹرزلینڈ کی فوج نے کمپنی کےخلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا اور کئی سال تک جاری رہنے والے مقدمہ میں بالآخر سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی۔

خایل رہےکہ گھڑی ساز کمپنی ’مونٹر شارمیہ‘ کا ہیڈ کواٹر بازل شہر میں واقع ہے۔ یہ کمپنی مختلف اقسام اور منتوع قیمتوں کی گھڑیاں فروخت کرتی ہے۔ اس کی گھڑیوں کی قیمت 500 ڈالر سے 5000 ڈالر تک ہے۔ گذشتہ 20 سال سے یہ کمپنی سوئس فوج کا نام استعمال کرتی چلی آ رہی ہے۔

سوئس فوج اور کمپنی کےدرمیان چند سال قبل اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب فوج نے اپنے دانش ورانہ ملکیت کو اور نام کو گھڑیوں کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پراعتراض کیا۔

جمعہ کے روز وفاقی انتظامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر فوج کا نام اپنی مصنوعات کے لیے استعمال نہیں کرسکتی۔ عدالتی فیصلے پر فوج کی جانب سے جاری کردہ رد عمل میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سےتجارتی علامات کے تحفظ میں مدد ملے گی اور فوج اور سوئس فضائیہ کا نام تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عدالت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج 1847ء کے بعد سے جنگوں سے دور رہنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ فوج کی اجازت کے بغیر اس کا نام بغیر کسی اجرت کے مصنوعات کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں