‌دیکھئے: الریاض میں ریت کا طوفان، تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارلحکومت میں منگل کی رات آنے والے ریت کے طوفان کی وجہ سے بدھ کو علی الصباح حد نگاہ میں انتہائی کمی واقع ہو گئی جس کے بعد شہر کے متعدد تعلیمی ادارے بشمول الایمان یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل کرنا پڑ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ شام چھ بجے تک جوں کہ توں رہے گی۔ نیز پورے ملک میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان بھی ہے۔

1

مملکت کے محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ زنک اور لوہے سے تیارکردہ چھتوں سے دور رہا جائے اور دیو ہیکل اشتہاری بل بورڈز سے دور رہا جائے۔

شہریوں نے سعودی دارلحکومت میں آنے والے ریت کے طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں